Cloud Front

سیاسی عداوتیں دوستی میں تبدیل: مصطفی کمال نے فاروق ستار سے ہاتھ ملا لیا !

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے ایم کیو ایم سے سیاسی عداوتیں ختم کرتے ہوئے ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ فاروق ستار سے مصافحہ کرلیا اور اپنی نشست بھی ان کے لئے چھوڑ دی۔ہفتہ کے روز جامع کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران جب ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کھڑے ہو کر فاروق ستار کا استقبال کیا اور ان کے لئے اپنی نشست چھوڑ دی اوران سے گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے ان کی خیریت بھی دریافت کی جبکہ دو نوں پارٹیوں کے سربراہ ایک دوسرے کے ساتھ نشست پر براجمان رہے۔