Cloud Front
Najam Sethi

محمد عرفان کے خلاف انکوائری جاری رہے گی ،انہیں فوری طور پر معطل نہیں کیا گیا :نجم سیٹھی

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ محمد عرفان کو ابھی فوری طور پر معطل نہیں کیا جا رہا البتہ ان سے انکوائری جاری رہے گی۔پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی مبینہ کرپشن کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد پی ایس ایل کے چیئر مین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان سے پوچھ گچھ کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ محمد عرفان سے انکوائری جاری رہے گی تاہم انہیں فوری طور پر معطل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن یونٹ نے شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر سے بھی پوچھ گچھ کی ہے ،یہ دونوں کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلتے رہیں گے۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ نے کرپشن کے خلاف بھر پور طریقے سے کام جاری رکھا ہوا ہے۔