Cloud Front
bol network

بول ٹی وی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد : بول ٹی وی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کر دی۔ پیر کے روز بول ٹی و ی کے وکیل شہاب سرکی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمرا کے 26 جنوری کے پروگرام بند کرنے کے حکم میں جواب نہیں مانگا گیا،سپریم کورٹ نے 26 جنوری کے پیمرا حکم کے پر جواب داخل کرنے کا حکم دیا ،عدالت کے حکم میں سقم ہیاس کو دور کرنے کے لیے حکم نامہ پر نظر ثانی کی جائے۔