Cloud Front

کترینہ کیف کا پروڈکشن کی دنیا میں قدم جمانے کا فیصلہ

لاس اینجلس : بالی ووڈ کے کئی فلمی ستاروں نے فلموں میں جہاں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا نے کے بعد پروڈکشن کی جانب قدم بڑھائے ،وہیں کترینہ کیف بھی پروڈیوسر بننے کے لئے پر تولنے لگی ہیں۔پریانکا اور انوشکا کی طرح اب کترینہ نے بھی پروڈکشن ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی نگرانی میں تیار کردہ فلم میں وہ ازابیل کیف کو متعارف کرائیں گی۔کترینہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران اداکاری کے ساتھ پروڈکشن پر بھی خاصی نگاہ رکھتی ہیں اور اس حوالے سے ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوا تاہم میں فلم ضرور پروڈیوز کروں گی۔