Cloud Front

مسلم کانفرنس ٹوٹ پھوٹ کا شکار !

سردار عتیق احمد خان نے لائن آف کنٹرول توڑنے کی کال پر عملدرآمد نہ کرکے بچی کچی ساکھ بھی ختم کردی، بلدیاتی انتخابات میں مسلم کانفرنس کو شدید مشکلات کا سامنا

مظفرآباد : آزادکشمیر پر نصف صدی سے زائد حکمرانی کرنے والی جماعت مسلم کانفرنس مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی وفات کے بعد اپنی ساکھ بحال نہ کرسکی مسلم کانفرنس ٹوٹ پھوٹ کا شکار سردار عتیق احمد خان نے لائن آف کنٹرول توڑنے کی کال پر عملدرآمد نہ کرکے بچی کچی ، ساکھ بھی ختم کردی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم کانفرنس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر پر تقریبا 50سا ل سے زائد عرصہ حکمرانی کرنے والی مسلم کانفرنس نے اپنی ساکھ متاثر کرکے بلکہ ختم کردی جس کی بڑی وجہ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے مسلم کانفرنس ٹوٹ پھوٹ کر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں کارکن شامل ہوگئے

جبکہ مرحوم مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی وفات کے بعد مسلم کانفرنس نے اپنی ساکھ مکمل متاثر کرکے عوامی حمایت بھی کھو دی جس کی بڑی وجہ گزشتہ عرصے میں سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر لائن آف کنٹرول توڑنے کی کال دی جس پر مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کی عوام نے سراہا جوش و خرو ش سے سردار عتیق احمد خان کے اعلان کی حمایت کی مگر ماضی کی طرح وعدہ وفا نہ ہوسکا مسلم کانفرنس دی جانے والی کال پر عملدآمد نہ کرسکی آزادکشمیر کی عوام نے ایک بار پھر مسلم کانفرنس کے ہوائی اعلانات اور دعووں کا اثر لیتے ہیں مسلم کانفرنس کی بچی کچی ساکھ بھی متاثر ہوگئی عوام کی زیادہ تر تعداد نے مسلم کانفرنس سے منہ موڑنا شروع کردیا جبکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم کانفرنس کو بدترین شکست کا سامناکرنا پڑے گا جس کی وجہ سے مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما بھی واقف ہیں