Cloud Front

امریکا نے نام میں ’’اسلام‘‘ آنے پر برطانوی شہری کی خیراتی رقم منجمد کردی

واقعہ کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا یہ امتیازی سلوک اور بلیک میلنگ ہے، برطانوی شہری

ریڈ فورڈ: برطانوی شہری مامون الاسلام کو چیرٹی کے لیے امریکا سے ملنے والی رقم نام میں ’اسلام‘ کی وجہ سے امریکی محکمہ خزانہ نے منجمد کردی۔برطانوی مسلم شہری مامون الاسلام برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں خیراتی ادارے کے لیے کام کرتے ہیں اور اسی سلسلے میں امریکا سے ان کے پاس 400 پاؤنڈ کی رقم جمع کرائی گئی لیکن امریکی محکمہ خزانہ نے چیریٹی کے لیے فراہم کی جانے والی رقم کو منجمد کردیا اور بتایا کہ رقم منجمد ہونے کی وجہ برطانوی شہری کے نام میں ’اسلام‘ کا ہونا ہے۔ برطانوی شہری مامون الاسلام کا کہنا تھا کہ میں اس واقعہ کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، یہ امتیازی سلوک اور بلیک میلنگ ہے جب کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ چیریٹی کے لیے کام کرچکا ہوں لیکن آج تک ایسا نہیں ہوا۔