Cloud Front

شمالی کوریا نے کامیاب میزائل تجربے کی تصدیق کردی

ہمسایہ ممالک کی حفاطت کو مدنظر رکھتے ہوئے میزائل کو اونچے زاویئے سے فائر کیا گیا، کو ریا ئی ذرا ئع ابلا غ
سلا متی کو نسل کا ہنگا می اجلاس طلب

سیؤل: شمالی کوریا نے درمیانے سے طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کی تصدیق کردی۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے اسلحہ پروگرام میں مزید اضافے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کو ساتھ لے جانے کی صلاحیت سے لیس میزائل ‘Pukguksong۔2’ کا تجربہ رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں کیا گیا۔

کے سی این اے کے مطابق ہمسایہ ممالک کی حفاطت کو مدنظر رکھتے ہوئے میزائل کو اونچے زاویئے سے فائر کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز (12 فروری) جنوبی کورین فوج کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں بتایا گیا تھا کہ میزائل شمالی کوریا کے مغربی علاقے سے صبح آٹھ بجے سے قبل لانچ کیا گیا جو 500 کلو میٹر تک سفر کرنے کے بعد بحیرہ جاپان میں گرا۔جنوبی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا تھا کہ میزائل کو سولڈ فیول انجن کی مدد سے فائر کیا گیا، جبکہ یہ میزائل اگست 2016 میں تجربہ کیے گئے سب میرین لانچڈ بیلسٹک میزائل کی جدید قسم ہے۔تجربے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے عہدیدار کے مطابق امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل سے اس معاملے پر فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔