Cloud Front
Maj Asif Ghafoor

جنوبی وزیرستان ، ریمو ٹ کنٹرول بم دھماکہ میں تین ایف سی اہلکار شہید

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، وزیراعظم ، وزیر داخلہ سمیت گورنر خیبر پختونخواکی دھماکے کی مذمت

پشاور: جنوبی وزیرستان میں ریمو ٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے واقع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، وزیراعظم نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی دھماکے کی مذمت ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمین میں طوئے خلاء کے مقام پر ایف سی اہلکار گشت کے دوران سڑک کنارے نصب بم دھماکے کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار موقع پر شہید ہوگئے واقع کے بعد جوانوں کی نعشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ جائے وقوعہ پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور علاقے کا سرچ آپریشن شروع کیا ۔

وزیراعظم نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہادر افواج کی قربانیوں کے باعث ملی ہیں شہداء وطن عزیز کیلئے جانوں کے نظرانے پیش کئے اللہ کی مدد سے پاکستان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ہم جلد گنے چنے دہشتگردوں کو بھی ختم کرکے مکمل جنگ بھی جیت جائینگے دریں اثناء وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی جبکہ شہیدوں کے اہلخانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا