Cloud Front

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلمان بٹ اور محمد آصف کی خدمات حاصل کرنے کی تردید کردی

عامر اور سلمان بٹ کی اسلام آبادیونائیٹڈ میں شمولیت کے حوالے سے تمام افوہیں بے بنیاد ہیں، منیجر

دبئی : اسلام آباد یونائیٹڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کر دی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو لیگ سے معطل کر کے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔

دونوں کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے بعد حال ہی سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ شرجیل اور خالد کی جگہ سلمان بٹ اور محمد آصف کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔تینوں کھلاڑیوں پر عائد پابندی کا 2015 میں خاتمہ ہو گیا تھا اور آئی سی سی نے انہیں ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔محمد عامر کی گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی جبکہ بقیہ دونوں کرکٹرز تاحال قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کسی موقع کی تلاش میں ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے درافٹ میں بھی کسی ٹیم نے دونوں کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں کی لیکن شرجیل اور خالد کی معطلی کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گرم تھیں کہ دونوں کھلاڑیوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔البتہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس خبر کی تردید کر دی ہے اور فرنچائز کے منیجر ریحان الحق نے کہا ہے کہ عامر اور سلمان بٹ کی اسلام آبادیونائیٹڈ میں شمولیت کے حوالے سے تمام افوہیں بے بنیاد ہیں۔