Cloud Front

لاہور خودکش دھماکے میں شہید 7 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن بیدیاں میں ادا

نماز جنازہ میں سول و عسکری حکام کی شرکت

لاہور : لاہور خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن بیدیاں میں ادا کر دی گئی ہے ۔ نماز جنازہ میں سول و عسکری حکام کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن بیدیاں میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، کور کمانڈر لاہور سمیت وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر شہداء کے لواحقین سسکیاں بھر کر روتے رہے ۔