Cloud Front

سردار مہتاب عباسی وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی اور چیئرمین پی آ ئی اے مقرر

سردار مہتاب عباسی وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی مقرر

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کو وزیراعظم کا مشیر برائے ہوا بازی مقرر کردیا گیا جبکہ وہ پاکستان ائر لائنز کے چیئرمین بھی ہوں گے اس سلسلے میں منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق گورنر خیبر پختونخوا سردا ر مہتاب عباسی کو ہوا بازی کے لئے وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے جن کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سردار مہتاب عباسی ہوا بازی کے مشیر کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کے چیئرمین کے عہدے پر بھی خدمات انجام دینگے خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے سردار مہتاب عباسی کی ایک روز قبل ملاقات ہوئی جس میں اس سلسلے میں اہم امور زیر غور آئے تھے