Cloud Front

امریکہ نے ونیز ویلا کے نائب صدر پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن : امریکہ نے وینزویلا کے نائب صدرطارق الآئسامی پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں پابندی عائد کر دیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ونیز ویلین نائب وزیر اعظم اور ان کے پرائمری فرنٹ مین کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد کے امریکی دائرہ اختیار میں آنے والے تمام اثاثے منجمند کئے جاتے ہیں جبکہ کوئی امریکی ادارہ یا شخصیت ان دونوں افراد کے ساتھ کوئی لین دین نہیں کرے گی ۔