Cloud Front
Ayyan Ali

ماڈل ایان علی نے سیکرٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد : کرنسی سمگلنگ میں ملوث ملزمہ سپر ماڈل ایان علی نے سیکرٹری داخلہ عارف احمد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، منگل کے روز ایان علی کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باجود ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا، آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت کسی کی بھی آزادی کوسلب نہیں کیاجاسکتا، درخواست میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی کمپنیوں کے معاہدے مکمل کرنے کے کیے بیرون ملک جانا ضروری ہے والدہ دبئی میں ہیں اور انکی طبیعت بھی ناساز ہے،

ایان علی کی جانب سے درخواست جلد سماعت کرنے کے لیے بھی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے درخواست 16فروری کوسماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کے مرتکبین کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور نام سی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیاجائے۔