Cloud Front
Maryam Aurangziab

معلومات تک رسائی کا بل سینٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کر دیں گے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کا بل سینٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کر دیں گے بل سے ہر قسم کے ریکارڈ اور مالی امور کی معلومات حاصل جبکہ قومی سلامتی مفاد اور بین الاقوامی تعلقات کی عام نہیں کی جا سکیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ معلومات تک رسائی کے بل پر عوام سے کئے گئے وعدے کو ایفا کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے بہت کام کیا گیا جس کو سینٹ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کرثن گے جس سے ہر قسم کے ریکارڈ سمیت مالی امور کی معلومات حاصل کی جا سکیں گی جبکہ حساسیت کی بنیاد پر قومی سلامتی ، مفاد وار فارن ریلیشن کے حوالے سے معلومات عام نہیں دی جا سکیں گی انہوں نے کہا کہ معلومات تک رسائی کے بل کے تحت بننے والے انفارمیشن کمشنر کا پارلیمنٹ کرے گی جبکہ کمیشن کے ارکان کو سول سوسائٹی سے لیا جائے گا ۔