Cloud Front
shoib-malik

شعیب ملک والدہ کی طبیعت خرابی کے باعث ہنگامی طور پر وطن واپس پہنچ گئے

دبئی : کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک والدہ کی طبعیت خرابی کے باعث وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے بتا یا کہ میری والدہ گھر میں گر گئی ہیں اور انہیں دبئی لانے کے لیے ایک دن کے لیے سیالکوٹ جاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کراچی کنگز کے لیے ایک بھی میچ مس نہیں کروں گا۔سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی اس میں ملوث ہوں انہیں قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے۔