Cloud Front
foreign office

دفترخارجہ نے افغان مہاجرین سے متعلق ہیومین رائٹس واچ کی رپورٹ کومسترد کر دیا

اسلام آباد : دفترخارجہ نے افغان مہاجرین سے متعلق ہیومین رائٹس واچ کی رپورٹ کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی 37 سال سے میزبانی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے افغان مہاجرین بارے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ مقصدیت سے خالی ہے،بے بنیادالزامات کوبڑھا چڑھاکرپیش کرنا غیرذمے دارانہ عمل ہے،رپورٹ کامقصد مہاجرین اور انکے میزبانوں میں غلط فہمیاں پیداکرناہے۔ رپورٹ میں حقائق کوردوبدل کے ساتھ پیش کیاگیاہے، یہ غیرذمے دارانہ عمل ہے،رپورٹ کامقصد مہاجرین اور انکے میزبانوں میں غلط فہمیاں پیداکرناہے، پاکستان نے افغان مہاجرین کی37 سال میزبانی کی ہے ۔