Cloud Front
PCB

شرجیل خان اورخالد لطیف پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ میں پیش

دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ دے کر باضابطہ فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان

لاہور : صاف ستھرے کھیل کو داغدار کرنے والے قانون کے شکنجے ،اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل ،شرجیل خان اور خالد لطیف پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ میں پیش ہوگئے۔دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ دے کر باضابطہ فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔شرجیل خان اور خالد لطیف کی پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ میں یہ پہلی پیشی ہے جس میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ دونوں کرکٹرز کے بیانات ریکارڈ کریگا۔ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں پرباضابطہ فرد جرم عائد کی جائے گی اور چارج شیٹ بھی جاری کی جائے گی جو پی سی بی کے قانونی مشیر سلمان نصیر نے تیار کی ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ معطل کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے۔دبئی میں مشتبہ افراد سے ملاقات کے باعث دونوں کھلاڑیوں کو معطل کردیا گیا تھا۔دونوں کھلاڑیوں پر پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن کھیلنے پر بھی پابندی عائد ہے۔