Cloud Front

رئیس کی تشہیر کے دوران ریلوے سٹیشن پر تھوڑ پھوڑ : شاہ رخ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

بالی وڈ کنگ خان نئی مشکل میں پھنس گئے۔ شاہ رخ خان کا رئیس کی پروموشن کے لیے کوٹا ریلوے سٹیشن آنا نقصان کا سبب بنا۔ مداحوں میں بھگڈر مچنے سے ریلوے املاک کو نقصان پہنچا جس پر اداکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ریلوے پولیس کے ایس ایچ او وکرم سنگھ کے مطابق کوٹا ریلوے سٹیشن پر فلم کی تشہیر کے دوران ٹرین میں سوار شاہ رخ خان نے مداحوں کے جم غفیر کی جانب کوئی چیز اچھالی جسے حاصل کرنے کیلئے مداح ٹوٹ پڑے۔ اس بھاگ دوڑ میں ریلوے کی املاک کو خاصا نقصان پہنچا اسی لیے شاہ رخ خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔شاہ رخ خان کی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم رئیس 17 روز میں 267 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔