Cloud Front

پی سی بی نے محمد عرفان پر فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی

فکسنگ معاملا ت سے کلیئر نہیں کیا گیا ،پی ایس ایل حکام کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے

دبئی: پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کے معاملے پر پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ نے فوری طورپر فیصلہ کرتے ہوئے محمد عرفان پرفون استعمال کرنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈکے فاسٹ بالرمحمدعرفان تن تنہارہ گئے ہیں۔ محمدعرفان دبئی میں ٹیلی فون کی سہولت کے بغیررہنے پرمجبورہیں۔ذرائع نے بتایاہے کہ محمدعرفان کوکسی کھلاڑی کا فون استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

محمدعرفان کوابھی تک فکسنگ معاملات سے کلیئرنہیں کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاہے کہ فاسٹ بالرپی ایس ایل حکام سیاجازت لیکرہی گھررابطہ کرسکتے ہیں۔ محمدعرفان اپنی ٹیم کیعلاوہ کسی اورکھلاڑی سے ملاقات نہیں کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف اور شرجیل خان مشکوک قرار دے کر پاکستان واپس بھیجے جاچکے ہیں۔ ان کے علاوہ اس اسکینڈل میں فاسٹ بالرمحمد عرفان کا نام بھی آرہاہے جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔