Cloud Front
PSL

پی ایس ایل فائنل کیلئے ڈرافٹنگ دوبارہ ہوگی

ڈرافٹنگ میں لاہورمیں فائنل کھیلنے کیلئے رضا مند غیرملکی کھلاڑیوں کے نام شامل ہونگے

لاہور: پی ایس ایل کافائنل لاہور میں کھیلنے کیلئے رضامندغیرملکی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ بائیس فروری کو ہوگی۔چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بائیس فروری کو نئی ڈرافٹنگ ہوگی۔ اس ڈرافٹنگ میں لاہورمیں فائنل کھیلنے کیلئے رضا مند غیرملکی کھلاڑیوں کے نام شامل ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ معطل کھلاڑیوں کی چارج شیٹ جلد جاری کردی جائیگی۔واضح رہے کہ لاہور میں 13 فروری کوہونے والے خودکش دھماکے کے باعث پی ایس ایل فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑگیاہے۔ پاک فوج سمیت پنجاب کابینہ کے اہم ارکان نے فائنل لاہور میں ہونے کی صورت میں ہر ممکن سیکورٹی کی یقین دہانی کروادی ہے۔