Cloud Front
Naisr jamdhid

ناصرجمشید کی بکی یوسف سے 4سال سے دوستی: سپاٹ فکسنگ میں نئے انکشافات

کراچی: کرکٹرناصرجمشید اوربرطانوی شہری اور مبینہ بکی یوسف انورکے تعلقات کامعاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں 4 سال سے دوست ہیں۔ دوسال قبل بی پی ایل میں بھی ناصر اور یوسف ایک ساتھ رہیتھے۔ناصرجمشید نے ہی کئی کھلاڑیوں کو یوسف انور سے ملوایا تھا۔ یوسف انوراورناصرجمشید لندن میں ایک ساتھ ہی گھومتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ناصر جمشید کے کہنے پر شرجیل خان اور خالد لطیف نے دبئی میں بکی یوسف سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں کو پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش ہوئی جس کو انھوں نے مبینہ طورپر قبول کرلیا تھا۔