Cloud Front
Shoaib Akhtar

عالمی کرکٹ پربھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے،شعیب اختر

نئی دہلی: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں کی طرح مل کرچلیں۔ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں انھوں نے کہا کہ بھارت کو بڑے اور پاکستان کو چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہیے اور مل کر آگے بڑھیں۔ انھوں نے اس انٹرویو میں مختلف ایشوز پر بات کی۔شعیب اختر تازہ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے بھی ٹویٹر پر سخت برہمی ظاہر کرچکے ہیں، انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں قصور وار قرار پانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے جب کہ انھوں نے تحقیقات پی سی بی اور آئی سی سی کے بجائے کسی سرکاری تحقیقاتی ادارے سے کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔