Cloud Front

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ان ملازمین اورافسران کی ڈگریو ں کی تصدیق کروائے گی جو2008ء سے لے کر2016ء تک کے درمیانی عرصہ میں پنجاب کے مختلف محکمہ جات میں بھرتی ہوئے ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد جعلی ڈگریاں رکھنے والے افسران اورملازمین کے خلاف تادیبی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔