Cloud Front

گلو بٹ تاحال جیل میں نظر بند

عدالت کی جانب سے تاحال رہائی کے احکامات نہیں ملے ،جیل حکام

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معروف کردار شاہد عزیز عرف گلوبٹ کو تاحال جیل سے رہا نہیں کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے گلو بٹ کو رہائی کا حکم دے چکا ہے اور مقدمے میں شامل دہشت گردی کی درخواست ختم کرنے کاحکم بھی جاری کرچکا ہے۔ گلو بٹ کی رہائی میں تاخیر پر جیل حکام کاکہنا ہے کہ انہیں تاحال گلو بٹ کی رہائی کے احکامات وصول نہیں ہوئے۔ جیسے ہی احکامات ملیں گے انکو رہا کردیا جائے گا۔ جبکہ دوسری طرف گلو بٹ کے بھانجے کاشف کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ہائی کورٹ کسی مجرم کو رہائشی کاحکم دے اور مجرم کو رہانہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام کا غیر مناسب اقدام ہے