Cloud Front
Waseem Akhtar

پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں کروائیں تمام ذمہ داری لینے کو تیار ہوں ، میئر کراچی

پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں کروائیں تمام ذمہ داری لینے کو تیار ہوں ، میئر کراچی وسیم اختر نے پی سی بی کو نئی پیشکش کردی

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کراچی میں منعقد کروانے کی پیشکش کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پیشکش کی اگر وہ بہتر سمجھتے ہیں تو پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروائیں۔وسیم اختر کا کہنا تھا، ‘میں بحیثت میئر، کراچی اسٹیڈیم انھیں آفر کرتا ہوں’۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں سارے انتظامی اور سیکیورٹی معاملات کی ذمہ داری لینے کو بھی تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ ‘یہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی کھڑکی تھی جس کے بعد غیرملکیوں نے آنا تھا، ہم نے کئی لوگوں کو منایا تھا لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں ایک شک کی لہر ہوگی’۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوتا ہے یا پی سی بی وسیم اختر کی پیشکش قبول کرتا ہے۔