Cloud Front
Sheikh Rasheed

آئندہ ہفتے نواز شریف کا سیاسی تابوت نکلے گا، شیخ رشید

شریف خاندان کے وکیل نے اعتراف کیا کہ بیرون ملک جائیداد کی کوئی دستاویزات موجود نہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ میں عوام کو سیاسی فتح نصیب ہو گی اور انشاء اللہ اگلے ہفتے تک عدالت عظمیٰ سے نواز شریف کا سیاسی تابوت نکلے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانامہ لیکس کا مقدمہ جہاں سے شروع ہوا تھا وہیں پر ہے کیونکہ شریف خاندان کے وکیل کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس بیرون ملک جائیداد کی ملکیت کے حوالے سے کوئی دستاویز موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جائیداد کی ملکیت کے ثبوت نہ آنا ہی عوام کی اخلاقی اور سیاسی فتح ہے اور انشاء اللہ اس ہفتے یا اگلے ہفتے تک نواز شریف کا سیاسی تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا ۔