Cloud Front

واکس ویگن کی پاکستان میں گاڑیاں بنانے میں دلچسپی

اسلام آباد: واکس ویگن کے مقامی پارٹنر کی پاکستان میں گاڑیاں بنانے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ انجینئرنگ ڈولپمنٹ بورڈ کے مطابق زیادہ پارٹس پاکستان میں تیار کرنے کی طرز پر اجازت دے دیں گے۔انجینرنگ ڈولپمنٹ بورڈحکام نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ واکس ویگن کے لوکل پارٹنر پریمیم سسٹمز نے درخواست قلیل مینوفیکچرنگ یا ایس کے ڈی طرز پر دی ہے۔حکام کے مطابق نئی آٹو پالیسی میں ایس کے ڈی طرز پر واکس ویگن کو اجازت ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ پارٹس پاکستان میں بنانے کی پالیسی یا سی کے ڈی کے تحت واکس ویگن پلانٹ کا خیر مقدم کریں گے۔حکام نے بتایا کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت دوبارہ درخواست آئی تو منظور کریں گے۔ حکام کے مطابق ایس کے ڈی کے تحت ملک میں روزگار کے زائد مواقع پیدا ہوتے ہیں