Cloud Front

پاکستان دشمنوں کو ہرانے کیلئے سپر لیگ فائنل لاہور میں کرائے، جائلز کلارک

پاکستان سپرلیگ فائنل لاہور میں کرانے کے حوالے سے پی سی بی کو ایک حوصلہ افزا خط انگلش بورڈ کے صدر اور پاکستان ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلز کلارک کا ملا ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لئے لاہور میں فائنل ضرور ہونا چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جائلز نے لاہور سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور پی سی بی سے کہا کہ وہ فائنل لاہور میں کرانے کے لئے ثابت قدم رہے۔ آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہرین ہر صورت میں پاکستان آئینگے۔ جائلز کلارک نے پی ایس ایل چیئر مین نجم سیٹھی سے کہا ہے کہ لاہور میں جو کچھ ہوا اس سے دکھ ہے لیکن اگر فائنل نہ ہوا تو پھر دہشت گردوں کے عزائم مضبوط ہوں گے۔پاکستان اس وقت دہشت گردی کی زد میں ہے۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے غیر ملکی کرکٹرز کو بھی پاکستان کی مدد کرنا ہوگی مجھے امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی لاہور آئینگے۔