Cloud Front
shabnam and Robin Ghosh

شبنم سنہری دور کی فنکارہ ہیں، روبن گھوش کی کمی محسوس ہورہی ہے، مصطفی قریشی

شبنم سنہری دور کی فنکارہ ہیں، روبن گھوش کی کمی محسوس ہورہی ہے، مصطفی قریشی

کراچی: اداکارہ شبنم نے کہا کہ 2012 میں اپنے شوہر کے ہمراہ آئی تھی اور اب چار سال کے وقفے کے بعد ان کے بغیر آئی ہوں، یہاں آکر جو محبتیں مل رہی ہیں انھیں الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔کراچی پریس کلب اور پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ماضی کی مقبول سینئر اداکارہ شبنم کے اعزاز میں تقریب کااہتمام کیا گیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملنے والے پیار خلوص کو دیکھتے ہوئے فلموں میں کام کرنے کا دل کررہاہے، اچھی فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی، فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے سینئرز کی خدمات حاصل کرنی ہوگی اکیلی شبنم کچھ نہیں کرسکتی پوری ٹیم کو کام کرنا ہوگا۔سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہاکہ فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی فنکارہ شبنم بہت حوصلہ مند خاتون ہیں، شبنم اپے گھر آئی ہیں، ہم روبن گھوش کو نہیں بھول سکتے شبنم روبن گھوش اور روبن گھوش میں شبنم نظر آتی ہیں۔