Cloud Front

پاک افغان سرحد پر ایف سی چیک پوسٹ پرافغانستان سے حملہ، 2 اہلکار زخمی

جوابی کا روائی میں تما م حملہ آ ور مارے گئے
پاک۔ افغان بارڈر غیر معینہ مدت تک بند سیکیو رٹی بڑ ھا دی گئی

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر موجود ( ایف سی ) کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ جوابی کا روائی میں تما م حملہ آ ور مارے گئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرحد پار سے ہونے والے دہشت گرد حملے پر ایف سی اہلکاروں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔جاری بیان کے مطابق ایف سی کی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد حملے میں چیک پوسٹ پر مامور 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ہفتتے سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی نئی لہر دیکھنے میں آئی ہے،

ان حملوں کے حوالے سے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں افغانستان سے آنے والے دہشت گرد اور وہاں موجود ان کی قیادت ملوث ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خبردار کیا کہ ’دہشت گرد ایک بار پھر افغانستان میں منظم ہو رہے ہیں اور وہاں سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء4 پر خیبر ایجنسی میں پاک۔ افغان بارڈر طورخم گیٹ کو بھی گزشتہ روز غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا۔