Cloud Front

سیف اورشاہد دونوں ہی بہترین اورناقابل یقین اداکارہیں، کنگنا رناوت

ممبئی : بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت جس طرح کسی پر تنقید کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں بالکل اسی طرح جب کسی کی تعریف کرنے پر آجائیں تو وہ بھی دل کھول کر ہی کرتی ہیں اور اب اداکارہ فلم ’رنگون‘ میں اداکار سیف علی خان اور شاہد کپورکے ساتھ کام کرکے فخرمحسوس کرنے لگی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نئی آنے والی فلم ’رنگون‘ میں اداکارشاہد کپوراورچھوٹے نواب اوراداکار سیف علی خان کے ہمراہ اداکاری کرتی نظر آئیں، فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جو رواں ماہ 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بھی بنے گی۔

اداکارہ سے شاہد کپوراوراداکارسیف علی خان کے ساتھ فلم میں کام کے تجربے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سیف اورشاہد دونوں ہی بہترین اورناقابل یقین اداکارہیں جنہوں نے فلم میں اپنے اپنے کرداروں کو بہترین اندازمیں نبھایا ہے۔کنگنا رناوت نے کہا کہ دونوں ہی اداکاروں نے فلم میں شانداراداکاری کی ہے جن کے ساتھ مجھے کام کرکے فخر محسوس ہوتا ہے جب کہ اداکارہ نے فلم کے ہدایتکار’وشال بھردواج‘ کی ہدایتکاری بھی خوب تعریف کی ہے۔اداکارہ کا فلم میں اپنے کردارکے حوالے سے کہنا تھا کہ جس طرح اصل زندگی میں وہ بہت بہادراوربے باک ہیں بالکل اسی طرح فلم میں ان کا کرداربھی ایک بہادرلڑکی کا ہی ہے اورانہیں ایسا لگتا ہے یہ کرداران کے پاس خود چل کر آیا ہو۔