Cloud Front
mahira-khan

بالی ووڈ فلم ریلیز ہوتے ہی ماہرہ خان نے معاوضہ بڑھادیا

پروڈیوسرزنے ان کی جگہ دوسری اداکاراؤں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنا شروع کردیا

لاہور : اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ فلم کرنے کے بعد اپنا معاوضہ بھی بڑھا دیا۔اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’رئیس‘‘ کے بعد فلم اور ٹی وی ڈرامہ میں کام کرنے کا بھاری بھرکم معاوضہ کا مطالبہ کرر ہی ہیں جس پر پروڈیوسرز نے ماہرہ خان کی جگہ پر متبادل اداکاراؤں کو کاسٹ کرنا شرو ع کردیا ہے۔دوسری جانب سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کا حصہ بننے والے ہمارے فنکار بھول جاتے ہیں کہ انہیں اس مقام تک پہنچانے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری ہی ہے۔ انہیں اس طرح کا رویہ اپنانے کی بجائے فلم اور ٹی وی انڈسٹری کا بالی ووڈ سے موازانہ کرنے کی بجائے سپورٹ کرنا چاہیئے جب کہ ماضی میں بہت سے اسٹارز کا کیرئیر ایسے رویے کی وجہ سے شوبز انڈسٹری مین سٹریم سے آؤٹ ہوکر گمنامی میں جاچکے ہیں۔