Cloud Front

بھارتی اداکار ڈینی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 29 لاکھ کا جرمانہ

اداکار کو روڈ ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا جس کی پولیس نے بھی تصدیق کردی

ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور ولن ڈینی ڈی زونگپا پر سکم ریاست کی رجسٹرڈ نمبر گاڑی مہارشٹرا میں بغیر ٹیکس چلانے پر 29 لاکھ سے زائد کا جرمانہ ہوگیا۔بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں میں ولن کاکردار ادا کرنے والے اداکار ڈینی ڈی زونگپا کی بھارتی ریاست سکم کی رجسٹریشن نمبر والی رینج روور گاڑی کوممبئی کے علاقے اندھیری میں روکا گیا جہاں پولیس کی جانب سے مہاراشٹرا ریاست میں گاڑی چلانے پر روڈ ٹیکس ادائیگی کی رسید مانگی گئی

لیکن ٹیکس رسید نہ دکھانے پر 29 لاکھ 56 ہزار 230 کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے گاڑی کو ضبط کرلیا گیا تاہم اگلے روز ہی اداکار کی جانب سے جرمانہ ادا کی ادائیگی کردی گئی ہے۔دوسری جانب ممبئی پولیس نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوسری ریاستوں کی رجسٹریشن نمبر پر چلنے والی گاڑیوں پرکڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور اداکار ڈینی کے ساتھ واقعہ بھی 13 فروری کو پیش آیا۔