Cloud Front
CM Shahbaz

وزیراعلیٰ پنجاب کا فورتھ شیڈول میں نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فورتھ شیڈول میں نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا ہے ۔ ان تنظیموں کے 112 افراد کو فوری حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی اور ملک میں امن وامان کی صورتحال سمیت دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا اجلاس میں شہباز شریف پنجاب میں فورتھ شیڈول کے تحت نام بدل کر جرائم پیشہ کام کرنے والی تنظیموں کیخلاف فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان جرائم پیشہ سرگرمیوں میں شامل مختلف تنظیموں کے 112 افراد کو فوری حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں