Cloud Front

ٹرمپ ٹاور کی حفاظت پر 24 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کئے جانے کا انکشاف

ٹرمپ اپنی رہائش کی سکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات خود ادا کر یں،انتظامیہ کا کانگریس سے مطالبہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مین ہٹن میں واقع ’ٹرمپ ٹاور‘ میں رہائش گاہ کی سکیورٹی پر اب تک 24 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوچکی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے نیویارک کے پولیس چیف نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی رہائش گاہ کی سکیورٹی بہت مہنگی پڑ رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے لے کر تاج پوشی تک یومیہ ایک لاکھ 8 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کرتے رہے ہیں۔

یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دوسری طرف نیویارک کی شہری انتظامیہ نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی رہائش گاہ جہاں خاتون اول اور ان کی دو بیٹیاں رہائش پذیر ہیں کی سکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات خود ادا کرے۔نیویارک کے پولیس چیف جیمز اونیل نے کہا کہ شہر کی پولیس دوہری ڈیوٹی دے رہی ہے۔ ایک طرف پولیس کو ٹرمپ ٹاور میں صدر اور ان کے خاندان کی سکیورٹی کرنا ہوتی ہے اور دوسری طرف نیویارک کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرا ہوتی ہیں ٹرمپ ٹاور دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتا ہے ۔