Cloud Front
Sushmeta Sen

سشمیتا سین کو رواں سال بڑے پردے پر واپسی کی امید

بڑے پردے پر ایسی انٹری دینا چاہتی ہوں جسے دیکھ کر مداح ناصرف خوش ہوں بلکہ اسے بے مثال بھی کہیں، سشمیتا سین

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے رواں سال بڑے پردے پر واپسی کا اشارہ دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پراپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جب ان سے واپسی کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بڑی اسکرین پرواپسی کے حوالے سے میں بہت عرصے سے کہہ رہی ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ بڑی اسکرین پر ایسی انٹری دوں کہ اسے دیکھ کرمداح نا صرف خوش اورمحظوظ ہوں بلکہ یہ بھی کہیں کہ سشمیتا سین کی واپسی بے مثال ہے اورہم انہیں بہت پسند کرتے ہیں، سب تیاررہیں کیونکہ یہ سب اسی سال بھی ہوسکتا ہے۔سشمیتا سے جب رواں سال فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں مس یونیورس کے مقابلے میں بطورجج کے فرائض انجام دینے کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ تجربہ بہترین رہا جس نے مجھے وہ وقت یاد دلادیا جب میں مس یونیورس بنی تھی۔ انہیں مس یونیورس کے مقابلے میں بطوربھارتی جج شرکت کرنے پربھی بہت فخرہے۔