Cloud Front

پانچ نوجوانوں پر مبنی فلم ‘’پاور رینجرز‘کا نیاٹریلر جاری

لاس اینجلس : غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک 5 نوجوانوں پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم ‘’پاور رینجرز‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایت کارڈین اسرائیلٹ کی اس فلم کی کہانی چھوٹے سے ٹاؤن کے رہائشی 5 ایسے اسٹوڈنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے، جنہیں زمین کی حفاظت کیلئے ایسی طاقت مل جاتی ہے، جس کی بدولت یہ نوجوان خطرناک دشمنوں سے لڑتے ہوئے انسانوں کی جان بچاتے ہیں اور پھر پاور رینجرزکہلانے لگتے ہیں۔ہایم سبان،برائن کیسٹینی اورویک گوڈفری کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم میں اداکار ڈیکری مونٹ گومری ، نومی ا سکاٹ ، آر جے سائیلر، بیکی جے، لوڈی لِن ، برائن کرینسٹن اورالزبیتھ بینکس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔150ملین ڈالرلاگت سے بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کولائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت24مارچ کونمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔