Cloud Front

فیصل آباد ، نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ

طیارہ کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا، نجی فلائنگ کلب انتظامیہ

فیصل آباد : نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہونے سے اس میں سوار ٹریننگ انسٹرکٹر اور زیر تربیت پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔فیصل آباد میں ہوا بازی کی سہولت فراہم کرنے والے نجی ادارے شاہین فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی فنی خرابی کے باعث فضا میں چکر لگانے لگا، طیارے کو فوری طور پر اتارنے کی کوشش کی گئی لیکن اسی دوران ہی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار ٹریننگ انسٹرکٹر اور زیر تربیت پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ فلائنگ کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ حادثہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم اس حوالے سے کوئی بھی حتمی بات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کی جاسکے گی۔ترجمان سول ایوی ایشن نے بھی حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں ٹرینی پائلٹ احمد اور ان کے انسٹرکٹر معاذ جاں بحق ہوگئے ہیں