Cloud Front
Security Firces

شکار پور، پولیس اور حساس اداروں کی کامیابی کارروائی ،خود کش بمبار گرفتار

بمبار کا تعلق تاجکستان سے ہے،جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا، سکیورٹی حکام

شکارپور: سندھ کے علاقے شکارپور پولیس حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی خودکش بمبار کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جبکہ دہشتگرد سے خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز حساس اداروں نے سندھ کے علاقے شکارپور میں کارروائی کرکے تاجکستان سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار خودکش بمبار نے حساس اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، حکام کے مطابق گرفتار حملہ آور کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے