Cloud Front
Imran Farooq

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا

اسلام آباد: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت،تین ملزمان اشتہاری قرار،ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے ملزمان کے خلاف اشتہار کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیریرزم ونگ نے اشتہار کے لیے کاروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا ،ملزم افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کا اشتہار جاری کرنے کی درخواست منظور ہوگئی،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی،

فاضل جج نے اشتہار جاری کرنے کی درخواست پر منظور کرلی،درخواست فوجداری کی دفعہ 87کے تحت دائر کی گئی تھی ،دو دسمبر کو تینوں ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے ،ذرائع کے مطابق تینوں ملزموں کے گھروں پر اشتہار چسپاں کیے جائیں گے،جبکہ مختلف عوامی مراکز میں بھی اشتہار چسپاں کئے جائیں گے، مختلف اخباروں میں بھی اشتہار جاری کئے جائیں گے ،آئندہ دس روز کے اندر اندر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیریرزم ونگ یہ کاروائی مکمل کر لے گا جس کے بعد کاروائی مکمل ہونے پر ملزموں کو اشتہاری قرار دے کر ان کے ریڈ نوٹسز جاری کردے گا۔