Cloud Front
Trump

میکسیکو سرحد پر دیوار وقت سے پہلے تعمیر ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

غیر ملکی دہشت گرد امریکہ کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں ہوں گے
میں پوری دنیا کی نمائندگی نہیں کر رہا صرف اپنے ملک کا ترجمان ہوں،خطاب

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ ملحق سرحد پر دیوار کی تعمیر متوقع وقت سے بہت پہلے جلد ہی شروع کر دی جائے گی ۔غیر ملکی دہشت گرد امریکہ کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں ہوں گے وہ امریکہ کے اندر آ ہی نہیں سکیں گے۔ کنزویٹو پولیٹکل ایکشن کانگریس کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے وعدہ کیا کہ وہ امریکی شہریوں کو ہمیشہ ترجحی دیں گے اور سرحد پر ایک عظیم دیوار بنائی جائے گی۔انھوں نے کہا ’درحقیقت ہم اسے جلد شروع کر رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ دولتِ اسلامیہ کو ’مکمل ختم کرنے‘ کے منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں، غیر ملکی دہشت گرد امریکہ کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں ہوں گے وہ امریکہ کے اندر آ ہی نہیں سکیں گے۔‘سویڈن میں حملے سے متعلق ان کا کہنا تھا ’مجھے سویڈن سے پیار ہے۔ لیکن وہاں کے لوگ جانتے ہیں کہ میں ٹھیک ہوں فرانس میں ہونے والے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا ایک دوست پیرس جانا پسند کرتا تھا لیکن اب اس نے وہاں جانا چھوڑ دیا ہے۔ ’پیرس اب پیرس نہیں رہا۔ انھوں نے کہا ’عالمی تعاون، یعنی دوسرے ممالک کے ساتھ معاملات اچھی چیز ہے۔ یہ بہت اہم ہے۔ لیکن عالمی ترانے جیسی کوئی چیز نہیں، نہ کوئی عالمی کرنسی یا عالمی پرچم ہے۔‘’یہ ریاست متحدہ ہائے امریکہ ہے جس کی میں ترجمانی کر رہا ہوں، میں پوری دنیا کی نمائندگی نہیں کر رہا، میں آپ کے ملک کا ترجمان ہوں۔