Cloud Front

فلوریڈا، باکسرمحمدعلی کے بیٹے کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف

محمدعلی جونئیر کا ہوم لینڈاورمحکمہ خزانہ کیخلاف عدالت جانے پرغور

فلوریڈا : باکسرمحمدعلی کے بیٹے محمدعلی جونئیرکو فلوریڈا کے ایئرپورٹ پرحراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔محمدعلی جونئیراپنی والدہ خلیلاعلی کیساتھ جمیکاسے7فروری کوامریکاواپس لوٹے تھے۔لیجنڈباکسرمحمدعلی کے بیٹے کوفلوریڈاکے ایئرپورٹ پر2گھنٹے تک حراست میں رکھاگیا۔ان سے ان کے مسلمان ہونے سے متعلق تعصب پرمبنی سوالات کیے جانیکاانکشاف ہوا ہے۔محمدعلی جونئیرنے ہوم لینڈاورمحکمہ خزانہ کیخلاف عدالت جانے پرغور شروع کردیا، محمدعلی کی اہلیہ خلیلاعلی بیٹے کوحراست میں لیے جانے سے لاعلم ہو نے کے سبب پریشان پھرتی رہیں