Cloud Front
Line Of Control

سیالکوٹ ، ورکنگ بانڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ، معمر خاتون شہید

سیالکوٹ : بھارت پر جنگی جنون سوار ، ورکنگ بانڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے معمر خاتون شہید ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ورکنگ بانڈری پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کی زر میں آنے سے رشیدہ بی بی نامی معمر خاتون شہید ہو گئی ۔پولیس نے بتایا کہ رشیدہ بی بی غلطی سے سرحد پار کر گئی جس پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر وہ موقع پر ہی شہید ہوگئی ۔بعدازاں بھارتی حکام نے اس کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کی جنہوں نے میت کو ورثاء تک پہنچایا۔