Cloud Front
baldia-town

سانحہ بلدیہ کیس،بغیر کارروائی کے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

کراچی : کراچی میں انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ کے مقدمہ کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے مذکورہ مقدمہ کوصوبائی محکمہ داخلہ نے جیل میں چلانے کانوٹیفکیشن جاری کیاتھاجس میں کہاگیا تھاکہ سانحہ بلدیہ جس میں 250سے زائد افرادکوزندہ جلادیاگیاتھا

اس کی سماعت سکیورٹی وجوہات کی بناء پرجیل میں کی جائے گی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اس سے قبل ہونے والی سماعت پرمعاملہ انسداددہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج کوبھیج دیاتھاتاہم منتظم عدالت سے جواب نہ آنے پرسماعت ملتوی کردی گئی جبکہ مقدمہ میں نامزدملزمان رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مرکزی ملزم ابراہیم عرف بھولاکوجیل سے عدالت نہیں لایاگیا۔