Cloud Front

امریکہ نے ہالی وڈ فلم میں کام کرنے والے شامی شہری کو آسکر ایوارڈ میں شرکت سے روکدیا

واشنگٹن : امریکی امیگریشن حکام نے ہالی ووڈ فلم ’’ دی وائیٹ ہیلمٹس ‘‘ میں کام کرنے والیق شامی شہری کو آسکرایوارڈ مثں شرکت سے روک دیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی ادارے نے بالکل آخری منٹوں میں خالدخطیب کو آسکر میں شرکت کے لئے لاس اینجلس کے سفر سے روک دیا ۔ خطیب کو ترک ائرلائن کے ذریعے استنبول سے گزشتہ روز لاس اینجلس پہنچنا تھا تاہم اسے اچانک امریکہ کے سفر سے روک دیا گیا ۔