Cloud Front

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں نہ ہوا تو یہ حکومت کی ناکامی ہوگی، اعتزاز احسن

اگر قطری خط مانا گیا تو ہر غلط کام کرنے والا کسی نہ کسی عرب ملک سے خط لے آئیگا،گفتگو

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں نہ ہوا تو یہ حکومت کی ناکامی ہو گی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا اپنے دفاع میں قطری شہزادے کا خط نہیں مانا جائے گا، اگر قطری خط مانا گیا تو ہر غلط کام کرنے والا کسی نہ کسی عرب ملک سے خط لے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شرف کے ساتھ رعایت برتی، وزیراعظم کو عدالت میں طلب کیا جانا چاہیئے تھا، سپریم کورٹ کے نیب سے متعلق بیان پر افسوس ہے ۔