Cloud Front
Putin

دیوارکی فنڈنگ کے مطالبے پر روس کی امریکہ کو وارننگ

میکسیکو کی درآمدات پر اضافی ٹیکس نافذ کیا گیا تو ہم بیان بازی نہیں ایک حقیقی چیلنج کے طور پر سامناکریں گے ،میکسیکو وزیر خارجہ

میکسیکو : میکسیکو نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ سرحد پر دیوار بنانے کے لیے اگر اس کی برآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کیا گیاتو ا ن کی حکومت بھی امریکہ کی ان کمپنیوں کی منتخب اشیا پر ٹیکس نافذ کر سکتی ہے جو میکسیکو کو برآمد کرنے پر مجبور ہیں ، ایک ریڈیو انٹرویو میں روس کے وزیر خارجہ لوئس وارڈ گارے نے کہا میکسیکو آزادانہ تجارت پر یقین رکھتا ہے لیکن اگر امریکہ دیوار کی فنڈنگ کے لیے میکسیکو کی درآمدات پر اضافی ٹیکس نافذ کرے گا تو پھر ہمیں جواب دینا ہی پڑے گا،انھوں نے مزید کہا کہ میکسیکو بیان بازی کی حد تک نہیں بلکہ ایک حقیقی چیلنچ کے طور پر سامنا کرے گا کیونکہ بیان بازیاں تو ہوتی ہی رہتی ہیں.