Cloud Front
ISIS

داعش نے 15 عراقی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا

دہشت گردوں نے بارڈر فورس پر حملے میں بارود سے بھری گاڑیوں اور خود کش بمباروں کا استعمال کیا، عراقی سیکورٹی فورسز حکام

بغداد: اردن کی سرحد کے قریب شدت پسند تنظیم داعش نے گھات لگا کر 15 عراقی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کی سرحد کے قریب شدت پسند تنظیم داعش کے دہشت گردوں نے گھات لگا کر عراقی بارڈر فورسز کے 15 اہلکاروں کو قتل کردیا۔بارڈرفورس کے حکام نے اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عراق اور اردن میں آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی طربیبل گزرگاہ کے قریب کا حصہ صوبہ الانبار میں آتا ہے اور یہاں عراقی سیکیورٹی فورسز کے دستے موجود رہتے ہیں۔ داعش کے دہشت گردوں نے بارڈر فورسز پر حملے میں بارود سے بھری گاڑیوں اور خود کش بمبار استعمال کیے جس میں 15 اہلکاروں کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ حملے میں 20 سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی امدادی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے