Cloud Front
PSL logo

پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں ہوگا یا نہیں، فیصلہ سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

تمام لوگ ٹکٹ خریدیں،وزیراعظم ، آرمی چیف ،وزرائے اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دی ہے:نجم سیٹھی
فری ٹکٹ مانگنے والے امیر لوگ ہیں، غریب تو ہم تک پہنچ بھی نہیں سکتے، ہر کوئی ہم سے فری ٹکٹس مانگ رہا ہے، چیئرمین پی ایس ایل

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجودپی ایس ایل فائنل لاہورمیں ہی ہوگا، پی ایس ایل فائنل میں تمام لوگ ٹکٹ خریدیں اور شرکت کریں،وزیراعظم ، آرمی چیف ،وزرائے اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ فری ٹکٹ مانگنے والے امیر لوگ ہیں، غریب تو ہم تک پہنچ بھی نہیں سکتے، ہر کوئی ہم سے فری ٹکٹس مانگ رہا ہے، پی ایس ایل فائنل میں تمام لوگ ٹکٹ خریدیں اور شرکت کریں، پی ایس ایل فائنل میں تمام لوگوں کو خوش آمدید کرتے ہیں، وزیراعظم ، آرمی چیف ،وزرائے اعلیٰ کوپی ایس ایل فائنل میں شرکت کی دعوت دی ہے۔پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ لینے کیلیے درخواست کروں گا ،آن لائن ٹکٹ خریدیں، رکاوٹوں کے باوجودپی ایس ایل فائنل لاہورمیں ہی ہوگا۔ آنے والے وقت میں انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی، لاہور میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں، لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل عوام کی خواہش تھی، میرا نہیں خیال کہ دہشت گردی کا پی ایس ایل سے کوئی تعلق ہے۔

جبکہ باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق فیصلہ سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا ہے