Cloud Front
pmln

تاندلیانوالہ: مسلم لیگ(ن) کے دوگروپوں میں تصادم،12افراد زخمی

تاندلیانوالہ: تاندلیانوالہ میں زمین کے تنازعے پر مسلم لیگ (ن) کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ ، دو خواتین سمیت 12افراد زخمی ہو گئے ، دو کی حالت تشویشناک ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز تاندلیانوالہ میں زمین کے تنازعہ پر مسلم لیگ (ن) کے دو گروپوں کا آپس میں تصادم ہوا جس میں ایک گروپ سابق تحصیل ناظم اور دوسرا گروپ میونسپل کمیٹی چیئرمین کا تھا ۔ایک گروپ نے تاندلیانوالہ بازار کو بند کرا دیا تھا جبکہ دوسرا گروپ نے آکر مخالف گروپ پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک بچے اور دوخواتین سمیت 12افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تاندلیانوالہ ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں پر ڈاکٹرز نے دو افراد کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے ۔واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔